Reference : Sunan an-Nasa'i 4259
In-book reference : Book 41, Hadith 38
English translation : Vol. 5, Book 41, Hadith 4264
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے متعلق پوچھا گیا جو گھی میں گر جائے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اگر گھی جما ہوا ہو تو اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو نکال پھینکو اور اگر جما ہوا نہ ہو تو تم اس کے قریب نہ جاؤ“۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Doubtful
ضعیف
Status Reference
(معمر کے سوا زہری کے اکثر تلامذہ اس کو بغیر تفصیل کے روایت کرتے ہیں جیسے پچھلی دونوں روایتوں میں ہے)
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ
Wazahat
وضاحت: ۱؎ : سند اور علم حدیث کے قواعد کے لحاظ سے یہ حدیث درجہ میں پہلی حدیث سے کم تر ہے، اور اس کے مخالف ہونے کی وجہ سے ” شاذ “ ہے، لیکن پہلی حدیث کے مضمون ہی سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اسی قسم کے گھی کا ” اردگرد “ ہو سکتا ہے جو جامد ہو، اور اگر سیال (بہنے والا) ہو تو اس کا ” اردگرد “ کیسے ہو سکتا ہے ؟ اسی لیے بہت سے علماء اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں۔