It was narrated from Al_Hasan, from Samurah, that the Prophet of Allah said:
Two trades have the choice as long as until they reach a deal that suits both of them and they confirm it three times.
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اختیار رہتا ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہوں یا ان میں سے ہر ایک بیع کو اپنی مرضی کے مطابق لے اور وہ تین بار اختیار لیں“۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Doubtful
ضعیف
Status Reference
(اس کے رواة ’’قتادہ‘‘ اور ’’حسن بصری‘‘ دونوں مدلس ہیں اور ’’ عنعنہ ‘‘ سے روایت کیے ہوئے ہیں، نیز سمرہ رضی الله عنہ سے حسن کے سماع میں بھی اختلاف ہے، مگر اس حدیث کا پہلا ٹکڑا پہلی حدیث سے تقویت پاکر صحیح ہے)
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/التجارات ۱۷ (۲۱۸۳)، (تحفة الأشراف: ۴۶۰۰)، مسند احمد (۵/۱۲، ۱۷، ۲۱، ۲۲، ۲۳)