Abu Hurairah said:
The Messenger of Allah said: 'If a person's relative is killed, he has the choice of two things: Either he may retaliate, or he may take the ransom. '
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی آدمی قتل ہو گیا ہو تو اسے اختیار ہے، چاہے تو قصاص لے، چاہے تو دیت لے“ ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4785
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العلم ۳۹ (۱۱۲)، اللقطة ۷ (۲۴۳۴)، الدیات ۸ (۶۸۸۰)، صحیح مسلم/الحج ۸۲ (۱۳۵۵)، سنن ابی داود/الدیات ۴ (۴۵۰۵)، سنن الترمذی/الدیات ۱۳ (۱۴۰۵)، سنن ابن ماجہ/الدیات ۳ (۲۶۲۴)، (تحفة الأشراف: ۱۵۳۸۳، ۱۹۵۸۸)، مسند احمد (۲/۲۳۸)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ۴۷۹۰، ۴۷۹۱)
Wazahat
وضاحت: ۱؎ : قتل عمد میں مقتول کے وارثین کے لیے قصاص یا دیت دونوں میں کسی ایک کو اختیار کرنے کا حق ہے (اس میں قاتل کی مرضی کا کوئی دخل نہیں) اگر قصاص معاف کر دیتے ہیں تو دیت واجب ہو گی۔