It was narrated that Abu Hurairah said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If it is very hot, wait until it cools down before you pray, for intense heat is a breeze from Hell.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب گرمی سخت ہو تو نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس لیے کہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش مارنے کی وجہ سے ہے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 501
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد ۳۲ (۶۱۵)، سنن ابی داود/الصلاة ۴ (۴۰۲)، سنن الترمذی/الصلاة ۵ (۱۵۷)، سنن ابن ماجہ/الصلاة ۴ (۶۷۷)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة ۷ (۲۸)، (تحفة الأشراف: ۱۳۲۲۶)، مسند احمد ۲/۲۲۹، ۲۳۸، ۲۵۶، ۲۶۶، ۳۴۸، ۳۷۷، ۳۹۳، ۴۰۰، ۴۱۱، ۴۶۲، سنن الدارمی/الصلاة ۱۴ (۱۲۴۳)، والرقاق ۱۱۹ (۲۸۸۷)، وعن طریق أبی سلمة بن عبدالرحمن عن أبی ہریرة، (تحفة الأشراف: ۱۵۲۳۷) (صحیح)
Wazahat
وضاحت: ۱؎: جمہور علماء نے اسے حقیقت پر محمول کیا ہے، اور بعض لوگوں نے کہا ہے یہ بطور تشبیہ و تقریب کہا گیا ہے، یعنی یہ گویا جہنم کی آگ کی طرح ہے اس لیے اس کی ضرر رسانیوں سے بچو اور احتیاط کرو۔