It was narrated that Hisham said:
My father told me: 'Aishah said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) never neglected to pray two Rak'ahs after 'Asr in my house.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد کی دو رکعت کبھی بھی نہیں چھوڑیں ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 575
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت ۳۳ (۵۹۱)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ۱۷۳۱۱)، مسند احمد ۶/۵۰ (صحیح)
Wazahat
وضاحت: ۱؎: بہت سے علماء نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص قرار دیا ہے، کیونکہ ایک بار آپ سے ظہر کے بعد کی دونوں سنتیں فوت ہو گئی تھیں جن کی قضاء آپ نے عصر کے بعد کی تھی، پھر آپ نے اس کا التزام شروع کر دیا تھا، اور قضاء کا التزام قطعی طور پر آپ ہی کے لیے مخصوص ہے۔