Blog
Books
Search Hadith

روزہ دار کے لیے شام کے وقت مسواک کی رخصت کا بیان۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Were it not that it would be too difficult for my Ummah, I would have commanded them to use the Siwak at (the time of) every Salah.

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اگر میں اپنی امت کے لیے باعث مشقت نہ سمجھتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا  ۱؎۔
Haidth Number: 7
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 7

Takhreej

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة ۸ (۸۸۷)، موطا امام مالک/الطھارة: ۳۲ (۱۱۴)، (تحفة الأشراف: ۱۳۸۴۲)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الطہارة ۱۵ (۲۵۲)، سنن ابی داود/ فیہ ۲۵ (۴۶)، سنن الترمذی/ فیہ ۱۸ (۲۲)، سنن ابن ماجہ/فیہ ۷ (۲۸۷)، موطا امام مالک/فیہ۳۲ (۱۱۴)، مسند احمد ۲/۲۴۵، ۲۵۰، ۳۹۹، ۴۰۰، سنن الدارمی/الطہارة ۱۷ (۷۱۰)، یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ فرمائیں ۵۳۵ (صحیح)

Wazahat

وضاحت: ۱؎: یعنی وجوبی حکم دیتا، رہا مسواک کا ہر نماز کے وقت مسنون ہونا تو وہ ثابت ہے، اور باب سے مناسبت یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم عام ہے، صائم اور غیر صائم دونوں کو شامل ہے، اسی طرح صبح، دوپہر اور شام سبھی وقتوں کو شامل ہے۔