It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
Praying in congregation is twenty-five portions better than one of you praying alone.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کی نماز تم میں سے کسی کی تنہا نماز سے پچیس گنا افضل ہے ۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 839
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد ۴۲ (۶۴۹)، سنن الترمذی/الصلاة ۴۷ (۲۱۶)، (تحفة الأشراف: ۱۳۲۳۹)، موطا امام مالک/الجماعة ۱ (۲)، مسند احمد ۲/۲۵۲، ۲۶۴، ۲۶۶، ۲۷۳، ۳۲۸ (بلفظ: سبع وعشرون) ۳۹۶، ۴۵۴، ۴۷۳، ۴۷۵، ۴۸۵، ۴۸۶، ۵۲۰، ۵۲۵، ۵۲۹ (صحیح)
Wazahat
وضاحت: ۱؎: اس سے پہلے والی حدیث میں ۲۷ گنا، اور اس میں ۲۵ گنا زیادہ فضیلت بتائی گئی ہے، اس کی توجیہ بعض علماء نے یہ کی ہے کہ یہ فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے ۲۵ گنا بتلائی گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس میں مزید اضافہ فرما کر اسے ۲۷ گنا کر دیا، اور بعض نے کہا ہے کہ یہ کمی بیشی نماز میں خشوع و خضوع اور اس کے سنن و آداب کی حفاظت کے اعتبار سے ہوتی ہے۔