Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان
ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان
عَنْ أبي هُرَيْرَة رضی اللہ عنہ عَن النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: إِن لِلْإِسْلَام صوىً و مناراً كمنارِ الطَّرِيق ، مِنها أَن تُؤمِن بِالله ولَا تُشْرِك بَه شَيْئًا وإِقَام الصّلاة و إِيتَاء الزَّكَاة وصَوْمِ رَمَضَان وحَجّ الْبَيْت والْأَمْرُ بِالْمَعْرُوف والنَّهْيُ عن الْمُنْكَر وأَن تُسَلِّم عَلَى أَهْلِكَ إِذَا دَخَلَتَ عَلَيْهِم و أَن تُسَلِّم عَلَى الْقَوْم إِذَا مَرَرْت بَهْم فَمَن تَرَك من ذَلِك شَيْئًا، فَقَد تَرَك سَهْمًا من الْإِسْلَام و من تَرَكَهُنّ كُلَّهُنّ ، فَقَد وَلَّى الْإِسْلَامَ ظَهْرَه.
) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام كے سنگ میل اور راستہ كے مینار كی طرح مینار ہوتے ہیں۔ ان میں سے یہ ہیں: اللہ پر ایمان لانا، اس كے ساتھ كسی كو شریك نہ كرنا، نماز قائم كرنا، زكوٰۃ ادا كرنا، رمضان كے روزے ركھنا، بیت اللہ كا حج كرنا، نیكی كا حكم دینا، برائی سے منع كرنا، اپنے گھر والوں كو سلام كہناجب تم گھر میں داخل ہواور جب تم اپنی قوم كے پاس سے گذرو تو انہیں سلام كہنا، جس نے ان میں سے كسی چیز كو چھوڑ دیا اس نے اسلام كا ایك حصہ چھوڑ دیا اور جس نے ان سب كو چھوڑ دیا اس نے اسلام كو پس پشت ڈال دیا۔( )