) فرات بن حاقن سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل كرنے كا حكم دیا، وہ ابو سفیان كا جاسوس اور انصار كے ایك آدمی كا حلیف تھا۔ وہ انصار كے ایك حلقے كے پاس سے گزرا تو كہنے لگا:میں مسلمان ہوں۔ ایك انصاری نے كہا: اے اللہ كے رسول یہ كہتا ہے كہ میں مسلمان ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كچھ آدمی ایسے ہیں جنہیں ہم ان كے ایمان كے سپرد كرتے ہیں، ان میں سے فرات بن حانن بھی ہے۔