عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عقبہ كی صبح كہا آپ اپنی سواری پر كھڑے تھے۔ آپ نےفرمایا: مجھے زمین سے كچھ اٹھا كر دو، میں نے چنے کے برابر كچھ كنكریاں اٹھا كر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو دیں۔ آپ نے دوبارفرمایا: ان جیسی(کے ساتھ جمرات کو نشانہ بناؤ)، پھرآپ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور فرمایا: دین میں غلو سے بچو، كیوں كہ تم سے پہلے لوگ بھی دین میں غلو كی وجہ سے ہلاك ہوئے۔( )