كرز بن علقمہ خزاعی سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا:اے اللہ كے رسول كیا اسلام كی بھی كوئی انتہا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل عرب یا عجم كا جو بھی گھر ہے جن سے اللہ تعالیٰ نے بھلائی كا ارادہ فرمالیا ہے اللہ تعالیٰ ان گھروں میں اسلام داخل كر دے گا، پھر فتنوں كا ظہور ہوگا۔ جس طرح سائے ہوتے ہیں۔(اس آدمی نے )كہا:واللہ ہر گز نہیں اگراللہ نے چاہا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:كیوں نہیں اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے، پھر تم بڑی تعدادمیں واپس لوٹوگےاور ایك دوسرے كی گردن مارو گے۔( )