ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ تین آدمی ایسے ہیں جنہیں دو گنا اجر دیا جائے گا: وہ شخص جس كی كوئی لونڈی تھی اس نےاسے اچھی طرح سكھایا اور اچھی تربیت دی، پھر اسےآزاد كر كے اس سے شادی كر لی۔ دوسرا وہ غلام جس نے اپنےرب اور اپنے مالكوں كا حق ادا كیا، اور وہ شخص جو اپنی كتاب اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا ۔( )