جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس كھانا مانگنے آیا ۔ آپ نے اسے جَو كا نصف وسق دیا۔ وہ آدمی اس كی بیوی اور ان كا مہمان اس سے كھاتے رہے حتی كہ اس نے اس كا وزن كیا ۔وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: اگر تم وزن نہ کرتےتو تم اس سے كھاتے رہتے اور وہ تمہارے لئے برابر موجود رہتا۔( )