عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول جاہلیت میں ہم نے جو عمل كئے كیا ان كی وجہ سے ہمارا مواخذہ كیا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اسلام لانے كے بعد نیك اعمال كئے اس كا جاہلیت میں كئے گئے اعمال كی وجہ سے مواخذہ نہیں كیا جائے گا ، اور جس نے اسلام لانے كے بعد بھی روش تبدیل نہ كی اسے پہلے اور بعد كے گناہوں كی وجہ سے پكڑا جائے گا۔( )