معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا كہ اللہ كے ساتھ كسی كوشریك نہیں كرتا تھا، پانچ نمازیں پڑھتا، رمضان كے روزے ركھتاتھا، اسے بخش دیا جائے گا۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول كیا میں انہیں خوشخبری نہ دے دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں چھوڑ دو (یہ) عمل كرتے رہیں۔( )