عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہنے لگا: اے اللہ كے نبی كونسا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور تصدیق كرنا اور اس كے راستے میں جہاد كرنا، اس نے كہا: اے اللہ كے رسول میں اس سے كم درجے والا عمل پوچھ رہا ہوں ۔ آپ نے فرمایا: درگزر اور صبر،اس نے كہا: اے اللہ كے رسول !میں اس سے بھی كم درجے والا عمل پوچھ رہا ہوں۔آپ نے فرمایا : اللہ تبارك و تعالیٰ نے تمہارے لئے جو فیصلہ كر دیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ كو الزام نہ دو۔( )