عبیداللہ بن مقسم رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ اس نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما كی طرف دیكھا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كس طرح بیان كرتےتھے۔ آپ نے فرمایا: اللہ عزوجل اپنے آسمان اور زمین اپنے دونوں ہاتھوں میں پكڑ كر فرمائے گا: میں اللہ ہوں، اللہ اپنی انگلیاں بند كرے گا اور كھولے گا۔ میں بادشاہ ہوں( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں اور بائیں ہلنے لگے) حتی كہ میں نے منبر كی طرف دیكھا وہ نیچے سے ہلنے لگا اور میں كہنے لگا كہ كیا منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرادے گا۔( )