عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ كو مكہ كی طرف بھیجا تو فرمایا: كیا تمہیں معلوم ہے كہ میں تمہیں كس طرف بھیج رہا ہوں؟ اللہ والوں كی طرف، جو كہ اہل مكہ ہیں، انہیں چار چیزوں سے منع كرنا:بیع سلف (قرض پر بیع)سے، ایک بیع میں دو شرطوں سے، ایسی (چیز کے)منافع سے جس کے نقصان کا ضامن نہ ہو، اور ایسی چیز کی فروخت سے جو تمہارے پاس نہ ہو۔( )