ایك انصاری سے مروی ہے اس نے كہا كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ایك انصاری كے جنازے میں نكلے، جب ہم واپس لوٹے توہمیں ایك قریشی عورت كا پیامبرملا ،جس نے كہا كہ فلاں عورت آپ كو اور آپ كے ساتھیوں كو كھانے پر بلا رہی ہے۔ آپ آكر بیٹھ گئے ، ہم بھی آپ كے ساتھ بیٹھ گئے ،كھانا لایا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو لوگوں نےبھی اپنے ہاتھ آگے بڑھائے،لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی طرف دیكھاكہ آپ كےمنہ میں جو لقمہ ہے آپ اس کو نگل نہیں رہے۔انہوں نےاپنےہاتھ روك لئےتاكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو دیكھیں،آپ نےلقمہ پھینك دیااورفرمایا:میں اس میں ایسی بكری كا گوشت محسوس كررہا ہوں جواس كےمالكوں كی اجازت كےبغیر پكڑی گئی ہے۔یہ كھاناقیدیوں كو كھلادو۔