زیاد بن حصین اپنے والد حصین بن قیس سے بیان كرتے ہیں كہ وہ مدینے كی طرف غلہ لے كر آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ملےاور فرمایا:اے اعرابی تم نے كیا اٹھا ركھا ہے؟ اس نے كہا: گندم، آپ نے پوچھا تمہارا كیا ارادہ ہے؟ اس نے كہا: میں اسے فروخت كرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اعرابی سے خرید نے (بیچنے) میں اچھا طریقہ اختیار كرو۔( )