) سہل بن سعد ساعدی سے مروی ہے كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے كسی ایسے عمل كے بارےمیں بتایئے جب میں وہ عمل كروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت كرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت كریں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تم سے محبت كرے گا اور جو كچھ لوگوں كے ہاتھوں میں ہے اس سے بے پرواہ ہو جاؤ لوگ تم سے محبت كریں گے۔( )