عبیدا للہ بن عبداللہ بن عتبہ سے مروی ہے كہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض لیا تو ان سے كہا گیا: ام المومنین! آپ قرض تو لے رہی ہیں لیكن آپ كے پاس قرض ادا كرنے كے لئے كچھ نہیں؟ انہوں نے كہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: جو شخص ادا كرنے كی نیت سے قرض لیتاہے اللہ تعالیٰ اس كی مدد كرتا ہے۔( )