عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص كے پاس گزارے جتنا موجود تھا، پھر بھی اس نے مانگا تو قیامت كے دن اس كا سوال اس كے چہرے پر خراش کی صورت بن كر آئے گا۔ پوچھا گیا: اے اللہ كے رسول اسے كتنا مال كفایت كرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچاس درہم یا اس كے برابر قیمت كا سونا