ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جانتے ہو مفلس كون ہے؟ صحابہ نے كہا: ہم میں مفلس وہ ہےجس كے پاس نہ درہم ہے نہ دینار نہ كوئی سازو سامان ۔ آ پ نے فرمایا: میری امت كا مفلس شخص وہ ہے جو قیامت كے دن نماز، روزہ اور زكاۃ لے كر آئے گا ۔ ایک شخص آئے گا جسے اس نے گالی دی ہوگی، كسی پر تہمت لگائی ہو گی، كسی كا مال كھایا ہوگا، كسی كا خون بہایا ہوگا، كسی كو مارا ہوگا، اس شخص كی نیكیوں میں سے اُسے بھی دے دیا جائے گا اور اِسے بھی دے دیا جائے گا۔ اگر اس کے ذمہ لوگوں کے حقوق پورے ہونے سے پہلے اس كی نیكیاں ختم ہو گئیں تو ان كے گناہ اٹھا كر اس شخص پر لاد دیئے جائیں گے، پھر اسے آگ میں پھینك دیا جائے گا۔( )