سراقہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ: میں جعرانہ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا مجھےسمجھ نہیں آیا كہ میں آپ سے كیا پوچھوں ؟ میں نے كہا:اےاللہ كے رسول میں اپنا حوض بھر كر اپنی سواری كا انتظار كرتا ہوں تاکہ حوض پر آكر پانی پئے، كوئی دوسرا جانور آكر پانی پی لیتا ہے ، كیا اس میں كوئی اجر ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے ہرتر جگہ (ذی روح جو اس میں سے پانی پئے)میں اجر ہے۔