جابر بن عبداللہرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل جنت جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: كیا تمہیں كسی اور چیز كی طلب ہے کہ میں تمہیں مزید عطا كروں؟ وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جو تو نے ہمیں دیا ہے اس سے بڑھ كر كیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میری رضا مندی سب سے بڑھ كرہے