انس بن مالكرضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ہم نے آپ كو خیر كثیر عطا كیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے كوثر عطا كی گئی۔ یہ چلتی ہوئی نہر ہے(جس طرح زمین پر ہوتی ہے) لیكن اس كے لئے گڑھا نہیں كھودا گیا، اس كے دونوں كنارے یا قوت كے ہیں میں نے اس كی مٹی میں اپنا ہاتھ مارا تو وہ مہکتی ہوئی کستوری کی طرح تھی،اور اس كی كنكریاں موتیوں كی تھیں۔