جابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت وہاں كھائیں گے اور پئیں گے لیکن نہ تھوكیں گے نہ پیشاب كریں گے، قضاء حاجت کریں گے، نہ ہی رینٹ آئے گی۔ صحابہ نے كہا: كھانا کس طرح ہضم ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایك ڈكار آئے گی اور كستوری كی خوشبو جیسا پسینہ آئے گا جس طرح سانس چلتی ہے اس طرح تسبیح و تحمید جاری ہوگی ۔