ابو بكر بن ابی موسیٰ اشعری كہتے ہیں كہ میں نے اپنے والد سے سنا، وہ دشمن كے سامنے كھڑے كہہ رہے تھے كہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرما رہے تھے: تلواریں جنت كی كنجیاں ہیں۔ ایك پراگندہ حالت والے شخص نے ان سے كہا: كیا آپ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے كہا: جی ہاں، اس آدمی نے اپنی تلوار سونتی،اپنی میان توڑی اور اپنے ساتھیوں كی طرف دیكھا اور كہا: میں تمہیں سلام كہتا ہوں۔ پھر دشمن كی طرف بڑھا اور شہید ہونے تك لڑتا رہا حتی کہ شہید ہوگیا