عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آگ میں بختی اونٹوں جیسے سانپ ہیں، وہ ایك مرتبہ ڈسیں گے تو جہنمی چالیس سال تك اس كے زہر كی کاٹ محسوس كریں گے، اور خچر جیسے بچھو ہیں جو ایك مرتبہ ڈسیں گے تو ان كے زہر كی کاٹ چالیس سال تك محسوس كریں گے