جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے فرمایا: میں ان سے جنت كی مٹی كے بارے میں سوال كرتا ہوں، جو کہ میدے کی طرح سفید، نرم و ملائم ہے ، آپ نے ان سے پوچھا تو انہوں نے كہا: ابو القاسم! یہ ایك روٹی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روٹی نرم و ملائم مٹی سے ہوگی ۔