عبادہ بن صامترضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت كے سو درجے ہیں ،ہر درجے كے درمیان سو سال كی مسافت ہے اور عفان نے كہا: آسمان و زمین کے درمیان جتنا فاصلہ ہے۔ فردوس جنت كا بلند ترین درجہ ہے ، اس سے چار نہریں بہہ رہی ہیں، عرش اس كے اوپر ہے اور جب تم اللہ تبارك و تعالیٰ سے سوال كرو تو فردوس كا سوال كرو۔( )