انسرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے سونے كا ایك محل دیكھا ،میں نے كہا: یہ كس كا محل ہے؟ فرشتوں نے كہا: قریش كے ایك نو جوان كا، میں سمجھا كہ وہ میں ہوں۔میں نے پوچھا وہ کون ہے؟ فرشتوں نے كہا: عمر بن خطاب كے لئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہاری غیرت عمر! كی غیرت كا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا ، عمررضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كیا میں آپ پر غیرت كرو ں گا؟