ابو عبدالرحمن سے مروی ہے كہ علیرضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا: اے لوگو اپنے غلاموں پر حدود قائم كرو، شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ، كیوں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی ایك لونڈی نے زنا كیا تو آپ نے مجھے حكم دیا كہ میں اسے كوڑے ماروں ۔ وہ نفاس سے فارغ ہوئی تھی۔ مجھے خدشہ ہوا كہ اگر میں نے اسے كوڑے مارے تو كہیں یہ مرنہ جائے ۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تذكرہ كیا تو آپ نے فرمایا: تم نے اچھا كیا(جب تك یہ تندرست نہ ہوجائےاسے چھوڑ دو)۔