عبدالرحمن بن عبداللہ اپنے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ایك سفر میں تھے ۔ آپ قضائے حاجت کے لئے گئے تو ہم نے (چڑیا نما) ایک سرخ پرندہ دیکھا، جس كے ساتھ اس كے دو بچے بھی تھے۔ ہم نے اس كے بچے پكڑ لئے۔وہ پرندہ سروں پر منڈلانے لگا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور پوچھا : كس نے اس كے بچوں كی وجہ سے اسے پریشان كیا ہے؟ اس كے بچے اسے واپس دو اور آپ نے چیونٹیوں كی ایك بل دیكھی جسے ہم نے جلا دیا تھا۔ آپ نے فرمایا: كس نے انہیں جلایا ہے؟ ہم نے كہا: ہم نے جلایا ہے۔ آپ نے فرمایا: آگ كا عذاب دینا آگ كے رب كے علاوہ كسی كے لائق نہیں