Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی
اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ إِنَّ لِفُلَانٍ فِي حَائِطِي عذْقًا وَإِنَّهُ قَدْ آذَانِي وَشَقَّ عَلَيَّ مَكَانُ عذْقِهِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ بِعْنِي عذْقَكَ الَّذِي فِي حَائِطِ فُلَانٍ قَالَ لَا قَالَ فَهَبْهُ لِي قَالَ لَا قَالَ فَبِعْنِيهِ بِعذْقٍ فِي الْجَنَّةِ قَالَ لَا فَقَالَ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم مَا رَأَيْتُ الَّذِي هُوَ أَبْخَلُ مِنْكَ إِلَّا الَّذِي يَبْخَلُ بِالسَّلَامِ.
جابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرے باغ میں فلاں شخص کا کھجور کا درخت ہے ، اس نے مجھے تکلیف دی ہے اور اس کی کھجور کی جگہ مجھ پر بھاری ہو گئی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ: فلاں شخص کے باغ میں موجود اپنی کھجور مجھے بیچ دو، اس نے کہا: نہیں آپ نے فرمایا تب مجھے ہبہ کر دو۔ اس نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا: جنت میں کھجور کے بدلے بیچ دو۔ اس نے کہا نہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم سے زیادہ بخیل کوئی شخص نہیں دیکھا ، سوائے اس شخص کے جو سلام میں بخل کر تا ہے