عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب كوئی قسم كھاتے تو اسے نہ توڑتے ۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے قسم كا كفارہ نازل كیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب میں كوئی قسم كھاتا ہوں پھر اس سے بہتر كام دیكھتا ہوں تو اپنی قسم كا كفارہ دے دیتا ہوں اور بہتر كام كر لیتا ہوں