عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت میں سے كسی اونٹ كے بال لیتے پھر فرماتے: میرا اس (مال فے) میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا كسی اور كا، خیانت سے بچو كیوں كہ یہ قیامت والے دن خیانت كرنے والے كے لئے رسوائی كا باعث ہوگی۔ دھاگہ، سوئی اور اس سے بھی كم تر چیز واپس كر دو۔ اللہ كے راستے میں قریب اور دور ، مقیم حالت میں اور سفر میں جہاد كرو، كیوں كہ جہاد جنت كے دروازوں میں سے ایك دروازہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس كے ذریعے غم اور پریشانی سے نجات دیتا ہے۔ قریبی اور دور كے عزیزپر(بھی)اللہ كی حدود قائم كرو۔ تمہیں اللہ كے بارے میں كسی ملامت كرنے والے كی ملامت کا خوف نہیں ہونا چاہئے