) ا بی بن كعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ احد كے دن انصار كے چونسٹھ(۶۴)اور مہاجرین كے چھ آدمی شہید ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابہ نے كہا: اگر مشركین كے خلاف ہمیں بھی كوئی موقع مل جائے تو ہم بھی بھرپور بدلہ لیں گے، جب فتح مكہ كا دن آیا تو ایك نا معلوم شخص نے كہا: آج كے بعد كوئی قریش نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے منادی نے آوازدی: كالا اور گورا امن میں آگیا، مگر فلاں فلاں كچھ(قریشی) لوگوں كے نام لئے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل كی : (النحل:۱۲۶) ” اگر تم بدلہ لو تو اتنی ہی سزا ان کو دو جتنی تکلیف تمہیں پہنچی ہے، اور اگر تم صبر كرو تو صبر صبر كرنے والوں كے لئے بہترین ہے“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”ہم صبر کریں گےبدلہ نہیں لیں گے“