سلیمان بن عمرو بن احوص رحمۃ اللہ علیہ اپنی والدہ (ام جندب رضی اللہ عنہا) سے بیان كرتے ہیں وہ كہتی ہیں كہ: میں نے وادی كے درمیان سےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو جمرہ كو كنكریاں مارتے دیكھا۔ آپ سوار تھے، ہر كنكری كے ساتھ تكبیر كہتے اور ایك آدمی آپ كے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پردہ کئے ہوئے تھا۔ میں نے اس آدمی كے متعلق پوچھا تو لوگوں نے كہا: فضل بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ لوگوں كا ہجوم ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایك دوسرے كو قتل نہ كرو( ایك دوسرے كو زخمی نہ كرو)اور جب تم جمرہ كو كنكریاں مارو تو(چنے کی مانند)چھوٹی كنكریاں مارو