عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: ایك آدمی ، دوسرے آدمی كا ہاتھ پكڑے ہوئے آئے گا اور كہے گا: اے میرے رب اس نے مجھے قتل كیا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم نے اسے كیوں قتل کیا؟ وہ كہے گا: تاكہ آپ كی عزت بلند ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:یہ عزت میرے لئے ہی ہے۔ ایك اور آدمی آئے گا جس نے كسی دوسرےآدمی كا ہاتھ پكڑا ہوا ہوگا، وہ كہے گا: اس نے مجھے قتل كیا؟ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم نے اسے كیوں قتل كیا؟ وہ كہے گا: تاكہ فلاں كی عزت بلند ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ عزت فلاں كے لئے نہیں۔ تب وہ اپنا بارِگناہ لے كر پلٹےگا۔