قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةُ الْمُضِلُّونَ .
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اپنی امت كے بارے میں سب سے زیادہ خوف گمراہ كرنے والے ائمہ (حكام ) كا ہے۔( ) یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب، ابودرداء، ابوذر غفار، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان، شداد بن اوس اور علی رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔