ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے كے لئے كھڑے ہوئے۔ آپ نے فرمایا: خبردار قریب ہے كہ مجھے بلایا جائے اور میں بلاواقبول كرلوں۔ میرے بعد تمہیں ایسے حكام ملیں گے جو ایسی بات كہیں گے جس كا علم ہوگا اور نیك اعمال كریں گے۔ ان كی اطاعت ہی حقیقی اطاعت ہے۔ تم ایك لمبا عرصہ اسی طرح گزاروگے۔ پھر ان كے بعد تمہیں ایسے حكام ملیں گے جو ایسی بات كہیں گے جس كا علم نہیں ہوگا اور برے اعمال كریں گے۔ جن لوگوں نے ان كی خیر خواہی كی ان كی مدد كی اور انہیں تقویت پہنچائی تو یہ لوگ خود بھی ہلاك ہوں گے اور دوسروں كو بھی برباد كریں گے۔ اپنے جسموں سے ان میں شامل ہو جاؤ لیكن اپے اعمال سے ان كا اثر زائل كردو۔ نیك آدمی كی گواہی دو كہ یہ نیك ہے اور برے آدمی كے بارے میں بھی بتاؤ كہ یہ برا ہے