Blog
Books
Search Hadith

خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِأَبِي الْهَيْثَم: هَلْ لَكَ خَادِمٌ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِذَا أَتَانَا سَبِيٌّ فَأْتِنَا، فَأُتِي النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِرَأْسَيْنِ لَيْسَ مَعَهُمَا ثَالِثٌ فَأَتَاه أَبُو الْهَيْثَم، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : اخْتَرْ مِنْهُمَا قَالَ: يَا رَسُول الله اخْتَرْ لِي ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم :إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ خُذْ هَذَا فَإِنِّي رَأَيْتُه يُصَلِّي وَاسْتَوْصِ بِهِ خَيْراً. فَقَالَتِ امْرَأَتُه: ما أَنْتَ بِبَالِغ مَا قَالَ فِيْهِ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِلًّا أَنْ تُعْتِقَه قَالَ: فَهُو عَتِيْقٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ الله لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا وَلَا خَلِيفَةً إِلَّا وَلَه بِطَانَتَان، بِطَانَةٌ تَأْمُرُه بِالْمَعْرُوف وَتَنْهَاه عَنِ الْمُنْكَر، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوْهُ خِبَالًا وَمَنْ يُوقَ بِطَانَةَ السُّوْءِ فَقَدْ وُقِيَ.

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو الہثیم سے فرمایا:كیا تمہارا كوئی خادم ہے؟ اس نے كہا:نہیں۔آپ نے فرمایا:جب ہمارے پاس قیدی آئیں تب آنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس دو قیدی آئے تیسرا ان كے ساتھ نہیں تھا۔ ابو الہیثم آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں میں سے پسند كر لو۔ ابو الہیثم نے كہا:اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے لئے پسند كیجئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس سے مشورہ لیا جائے وہ اس كے پاس امانت ہوتا ہے۔ اسےلے لو كیوں كہ میں نے اسے نماز پڑھتے دیكھاہے اور اس سے اچھا سلوك كرنا۔ اس كی بیوی نے اس سے كہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ تم اسے آزاد کردو۔ ابو الہیثم نے كہا:یہ آزاد ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے كسی نبی یا خلیفہ كو مبعوث كیا تو اس كے دو دوست بنائے، ایك دوست اسے نیكی كا حكم دیتا ہے اور برائی سے روكتا ہے اور دوسرا دوست اس كے نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ خالی نہیں جانے دیتا۔ اور جو شخص برے دوست سے بچا لیا گیا وہ یقینا بچ گیا۔
Haidth Number: 1731
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (1641)، المستدرك على الصحيحين للحاكم رقم (7284)

Wazahat

Not Available