حسن رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ ( جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابہ میں سے تھے)عبیداللہ بن زیاد كے پاس آئے اور كہا:اے بیٹے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنافرما رہے تھے:بدترین نگران ظلم كرنے والے ہیں، تم ان میں شامل ہونے سے بچو۔ عبیداللہ نے اس سے كہا:بیٹھ جاؤ، كیوں كہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابہ كے کچرے (بےکارشخص ہو)میں سے ہو۔عائذنےكہا:كیاان میں کچراتھا؟کچراتوان كےبعداوران كےعلاوہ میں ہے۔