ابو موسیٰرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں میرے دو چچا زاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے۔ ایك نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ نے آپ كو جو حكمرانی دی ہے اس میں سے ہمیں بھی دیجئے۔ دوسرے نے بھی ایسی ہی بات کہی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم كسی ایسے شخص كو ذمہ داری نہیں دیتے جو اس كا مطالبہ كرے، نہ ہی كسی ایسے شخص كو جو اس كی حرص ركھتا ہے