عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک شخص پر ہجوم کی صورت میں آؤ گے جس نے دھاری دار چادر اوڑھ رکھی ہو گی وہ لوگوں سے بیعت کرے گا اور جنتی ہوگا ۔عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا : پھر ہم عثمان بن عفانرضی اللہ عنہ کے پاس ہجوم کی صورت میں آئے وہ دھاری دار چادر اوڑھے ہوئے تھے ور لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔عبد اللہ نے کہا :یعنی خرید و فروخت