Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
شادی ،بیویوں کے درمیان عدل ،اولاد کی تربیت ،
ان کے درمیان عدل اور ان کے اچھے نام رکھنے کابیان
شادی ،بیویوں کے درمیان عدل ،اولاد کی تربیت ،
ان کے درمیان عدل اور ان کے اچھے نام رکھنے کابیان
عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ رَجُل جَالِس مَعَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَجاَءَه ابْنٌ لَه ، فَأَخَذَهُ فَقَبَّلَهُ ، ثُمَّ أَجْلَسَه فِي حِجْرِه، وَجَاءَت ابنَةٌ لَه ، فَأَخَذَهَا ، فَأَجْلَسَهَا إِلَى جَنْبِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : « أَلاَ عَدَلْتَ بَيْنَهُمَا » .( ) (یعنی اِیْنَہ وَبِنْتَہ فِیْ تَقْبِیْلِھِمَا)
انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا تھا اس کا بیٹا آیا تو اس نے اسے پکڑ کر اس کا بوسہ لیا اور اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی آئی اور اسے پکڑ کر اپنےپہلو میں بٹھا لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ان کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا۔ (یعنی بیٹے اور بیٹی کے درمیان بوسہ لینے میں۔)