Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
عن أُم كَبْشَة امْرَأَةً مِّنْ قُضَاعَةَ: أَنَّها اسْتَأْذَنَتِ النَّبِي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَن تَغْزُو مَعَهُ؟ فَقَالَ: لَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ الله! إِنِّي أُدَاوِي الجَرِيْحَ، وأَقُومُ عَلَى المَرِيْضِ، قَالَ: فَقَال رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : اجْلِسِي لَا يَتَحَدَّث النَّاسُ أَنَّ مُحَمَّدًا يَغْزُو بِامْرَأَة.
ام کبشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی کہ وہ آپ کے ساتھ جہاد میں شریک ہونا چاہتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہیں وہ کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں زخمیوں کا علاج کروں گی، اور مریضوں کی تیمار داری کروں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ لوگ کہیں یہ بات نہ کرنے لگ جائیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) عورت کو لے کر جہاد کر رہے ہیں