Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
عن جابر أنَّ رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَج عَام الفَتْحِ، ثُمَّ اجْتَمَعَ إِلَيْه الْمَشَاةُ مِنْ أَصْحَابِه، وَصَفُّوا له، فَقَالُوا : نَتَعَرَّضُ لِدَعَوَاتِ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، فقالوا: اِشْتَدّ عَلَيْنَا السَفَرُ، وَطَالَتِ الشقَّة، فَقَال لَهم رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : اسْتَعِينُوا بالنَّسْلِ، فَإِنَّه يُقَطِّع عَنْكُم الْأَرَض وتَخِفُّونَ لَه، قَالَ: فَفَعَلْنَا، فَخفنَا له، وَذَهَبَ مَا كُنَّا نَجِدُ.
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال نکلے تو آپ کے گرد آپ کے پیدل چلنے والے صحابہ جمع ہو گئے۔ اور صف بنا کر کہنے لگے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں چاہتے ہیں، اور کہنےلگے: ہم پر سفر بھاری ہو گیا ہے، مشقت طویل ہوگئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا:تیز چلنے میں مدد طلب کرو جو (تیز چلنا) تمہارا سفر بھی کٹوا دے گا اور تم آسانی بھی محسوس کرو گے۔ ہم نے ایسا ہی کیا ہم ہلکے پھلکے بھی ہوگئے اور ہماری تھکاوٹ بھی ختم ہوگئی۔